مفتی تقی عثمانی نے طالبان کے نام اہم پیغام جاری کردیا

23 Aug, 2021 | 05:59 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: مفتی تقی عثمانی نے طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ، نائب امیر مولوی یعقوب کے نام پیغام پیغام جاری کیا ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے طالبان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی، طالبان کے نام جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دن بدن افغانستان سے خوشی کی خبریں آرہی ہیں،  طالبان بڑی حکمت اور دور اندیشی سے کام کر رہے ہیں، اب  طالبان کیلئے افغانستان کو اسلامی شریعت میں ڈھالنے کا مسئلہ بہت بڑا چیلنج ہے۔

طالبان کو تین شعبوں کی طرف توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے جو دو تین دیگر گروہ ہیں ان سے میری گزارش ہے وہ بھی طالبان کے ساتھ مل جائیں، پہلا قدم دستور اور قانون کی تدبیر کا ہوگا، ایسا دستور جو صحیح معنوں میں اسلامی ہو، فقہہ کی ایک جماعت تیار کرنی ہوگی،  تعلیم کے نظام کی سخت ضرورت ہے مدارس قائم رہنے چاہیئے مگر جدید تعلیمی نظام بھی ضروری ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے مزیدکہاکہ میری معلومات کی حد تک افغانستان کسی کا مقروض نہیں ہے یہ بڑی بات ہے،  معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے دوسرے ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات لازم ہیں تاکہ  مستحکم حکومت حاصل ہو اور سب مل کر چلیں  آپ کا دستور پہلے بھی ہوگا مگر موجودہ حالات کے مطابق دستور کو تبدیل کرلیں۔

مزیدخبریں