ویب ڈیسک : گاڑیوں کے شوقین حضرات کے لئے اچھی خبر، چینی کمپنی چیری نے ایس یو ویز کے دو نئے ماڈلز متعارف کرادئیے۔
پاکستان متعدد نئی کار کمپنیوں کے مختلف ماڈلز متعارف کرانے والا خطے کی واحد ملک ہے ۔ چار دروازوں والی سیڈان کار اور ہیچ بیک کے مختلف ماڈلز متعارف کرانے کے باوجود ایس یو ویز کے شوقین حضرات میں کریز ختم نہیں ہوا۔ چین کی معروف کار ساز کمپنی چیری نے پھر پاکستان کا رخ کیاہے اور گندھارا نسان لمیٹڈ کے ساتھ مل کر چیری ایس یو ویز ''ٹیگو 4'' اور '' ٹیگو8'' کی اندرون ملک تیاری کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ چیری کمپنی پاکستان میں 2.4 بلین روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ چینی کمپنی یہ گاڑیاں ہونڈا ایچ آر وی ویزل، ٹویوٹا کرولا کراس، پروٹون ایکس 50، ڈی ایف ایس کے گلوری 500 ، کیا سپورٹیج کے مقابلے میں متعارف کرائے گی۔ ٹیگو 4 1.5 لٹر کیپیسٹی کی ٹربو چارجڈ چار سلنڈر انجن کی آٹومیٹک گاڑی ہے جبکہ ٹیگو 8 1.6 لٹر کیپسٹی کی چار سلنڈر ٹربو چارجڈ آٹو میٹک گاڑی ہے ۔