وزیراعظم نے پھر پی ایم ہاؤس منتقل ہونے سے انکار کردیا

23 Aug, 2021 | 04:44 PM

حسن عباس: وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی حالات کے پیش نظر پی ایم ہاؤس میں شفٹ ہونے کا مشورہ، موجودہ حالات میں پی ایم کو بھی سیکیورٹی تھریٹ ہے۔

کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی حالات کے پیش نظر پی ایم ہاؤس میں شفٹ ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے سرکاری رہائش گاہ میں رہائش اختیار کرنے سے انکار کر دیا۔ وزیراعظم بنی گالہ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ رہائش پزیر ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پی ایم پاکستان کو بھی سیکورٹی کے خطرات ہیں۔ 

واضح رہے گزشتہ ہفتے بدھ کی رات ایک نامعلوم شے بنی گالا اور بارہ کہو کی فضاؤں میں پرواز کرتی رہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم شے وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے علاوہ حساس تنصیبات کے اوپر بھی پرواز کرتی رہی۔ ایس ایچ او بنی گالا انسپکٹر ٹیپوسلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اطلاع ملتے ہی دونوں تھانوں یعنی تھانہ بارہ کہو اور تھانہ بنی گالا کےپولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں نے پراسرار شے کا پتہ چلانے کی کوشش کی تاہم گھنٹوں تلاش کے باوجود جب کچھ نہیں ملا تو تلاش ترک کردی گئی تاہم پولیس ہائی الرٹ ہے۔

یادرہے منگل کی رات بارہ کہو تھانے میں بھی یہی شکایت موصول ہوئی تھی۔ آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان نے دونوں تھانوں کے ایس  ایچ اوز کو علاقے کی سخت نگرانی کا حکم  دیا تھا۔

مزیدخبریں