ویب ڈیسک: 23 اگست کو کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں 11 بج کر 48 منٹ پر 408 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس48 ہزار 009 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد ملک میں غیر یقینی کی صورتحال تھی جس کے باعث گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کے پہلے روز مندی کا رجحان تھا لیکن اب افغانستان میں صورتحال معاشی اور سیاسی لحاظ سے کافی واضح ہونا شروع ہوگئی ہے جس کے بعد سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی اور انھوں نے حصص کی خرید میں اضافہ کردیا ہے۔
ماہرین کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کی کارکردگی کافی بہتر ہوئی ہے چونکہ پاکستان میں بارشوں کا سیزن ختم ہوگیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ سیمنٹ کی طلب میں اضافہ ہوگا، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں لوگ سرمایہ کاری کررہے ہیں اور مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس کےعلاوہ آئل اور گیس کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی مد میں زیادہ منافع ملنے کا بھی امکان ہے جس کے باعث لوگوں نے سرمایہ کاری میں اضافہ کردیا ہے
اسٹاک مارکیٹ پھر اوپر چلی گئی
23 Aug, 2021 | 04:35 PM