ویکسی نیشن نہ کرانیوالوں کا بازار، ریسٹورنٹس سمیت اہم جگہوں پر داخلہ بند

23 Aug, 2021 | 04:29 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(عثمان علیم)کمشنر لاہور کا بڑا فیصلہ، ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کا 30 اگست کے بعد بازاروں، ہوٹلز ،ریسٹورنٹس ، پبلک ٹرانسپورٹ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ،یونین کونسل کی سطح پر ویکسی نیشن کیمپس قائم،1000 موبلائزرز گھر گھر جا کر لوگوں کو ویکسی نیشن کروانے کی تلقین کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کوروناویکسی نیشن تیز کرنے کے لئےکمشنر لاہور  نے اہم فیصلےکیے،کمشنرلاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا،سی سی او ایم سی ایل حافظ شوکت،ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی،اےسی جی شاہدکاٹھیا،اے سی پروٹوکول حافظ قیصر،ڈائریکٹر کالجز،سی ای اوہیلتھ اتھارٹی،ایجوکیشن،ڈی ڈی ایچ اوز، اے سیزنے شرکت کی۔

کمشنر نےاجلاس میں کوروناویکسین کےمتعلق تمام شکایات لاہور کی سطح پرخود چیک کرنےکافیصلہ کیا،30اگست کےبعد بغیرکوروناویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی،لاری اڈوں سےبغیرویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی،مارکیٹس میں بغیر کوروناویکسین افرادکاداخلہ بندکرنےکےبینرز آویزاں ہوں گے۔

کمشنرلاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے18سال سےزائدعمرطلباوطالبات کے لئےکالجز میں ویکسین سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا،یو سی سطح پراعلانات سےشہریوں کوآگاہ کیا جائےگا،ویکسین وافر مقدار میں موجود یو سی سطح پر مہم شروع کی جارہی ہے،محکمے آج ویکسین نہ کرانےوالے سرکاری ملازمین کا ڈیٹا دیں گے۔
1ہزار سوشل موبلائزرزووالنٹیرز سرکاری شناخت کے ہمراہ ویکسین مہم چلائیں گے،سینٹر،مہیا ویکسین کی قسم اوراوقات سے شہریوں کو آگاہ کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ کورونا کی چوتھی لہر میں شدت آنے پر لاہور میں کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہوگئی،24گھنٹوں میں لاہور میں کورونامزید16زندگیاں نگل گیا،شہر میں کوروناوائرس کے586نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

مزیدخبریں