ویب ڈیسک: پاکستان اور ترکی نے مسلمان ہیرو صلاح ایوبی کی زندگی پرٹی وی سیریز بنانے کا اعلان کردیا، یہ دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز کا مشترکہ پراجیکٹ ہو گا۔
پاکستان اور ترکی نے مشترکہ طور پر صلاح ایوبی کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں پاکستان سے انصاری اینڈ شاہ فلمز اورترکی کے پروڈکشن ہاوس اکلی فلمزکے درمیان 20 اگست کوسربیا میں معاہدہ طے پایا۔
ترک پروڈیوسر ایمرے کونک نے ٹوئٹرپرمعاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ‘ اللہ سے دُعا ہے کہ اس انٹرنیشنل منصوبے کو دنیا کے باسیوں کے لیے امن ، محبت بقائے باہمی کی امید بنائے ‘۔ معاہدے کے وقت پاکستانی اداکارعدنان صدیقی بھی موجود تھے جنہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا ‘ ہم نے ترکی کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کے لیے اپنا عزم آگے بڑھاتے ہوئے دوستی کے نئے باب کا آغازکیا ہے، یہ پراجیکٹ ہماری انڈسٹریز اورناظرین کی کامیابی ہے جو مستقبل میں اچھےمواد کے منتظر ہیں’ ۔