(کومل اسلم)شہر کا موسم خشک ، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت لاہور کا موسم خشک ہے، گزشتہ دنوں ہونیوالی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، حبس میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسم میں تبدیلیاں رونما ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دن بھر کم سے کم درجہ حرادت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس بھی150 ریکارڈ کیا گیا ہے۔