ویب ڈیسک : بختاور بھٹو نے پھر مطالبہ کیا ہے کہ مردوں کو فیملی کے بغیر عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینا چاہیے۔
بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں کہا ہے کہ مردوں کا اپنے بہنوں، ماؤں، بیٹیوں اور بیویوں کے بغیر اکیلے عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ پھر وہ خواتین پر حملہ کرنے متعلق کئی بار سوچیں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں مطالبہ کیا تھا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس والے مزید نفری طلب کرسکتے تھے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہتھیاروں کا استعمال کیا جا سکتا تھا ۔بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں خواتین کی حفاظت کے لیے خواتین کی ہی ضرورت ہے۔