دوسری شادی کا راز فاش ہونے پر شوہر کی پہلی بیوی کیساتھ شرمناک حرکت

23 Aug, 2021 | 03:15 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) دوسری شادی کے لئے ضروری ہے کہ پہلی بیوی سے باقاعدہ اجازت لی جائے مگر معاشرے میں ایسے ایسے واقعات رونما ہورہے جن کو تصور نہیں کیاجارہا، ایک ایسا ہی واقعہ پنجاب کے شہر لودھراں میں پیش آیا جہاں دوسری شادی کا بھانڈا پھوٹنے پر شوہر نے پہلی بیوی اور بھائیوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ازدواجی زندگی کے بارے جو تعلیمات مذہب اسلام نے دیں اس کی دنیا بھر میں کوئی نظیر نہیں ملتی، اسلام ایک کشادہ اور امن پسند دین ہے،بدقسمتی سےمعاشرے میں پہلی کے بعد دوسری شادی کرنے والوں کے ایسے کیسز سامنے آرہے ہیں جو اپنے حقیقی رشتوں کو بھی روند رہے ہیں، پنجاب کے شہرلودھراں میں   سفاک شوہر نے دوسری شادی کا بھانڈا پھوٹنے پر نے بھائیوں کے ہمراہ پہلی بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اطلاعات کے مطابق شوہر نے دوسری شادی کر رکھی ہے، اس بات کا علم پہلی بیوی کو ہوا تو شوہر نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر پہلی بیوی کو خوب مارا اور دوران تشدد خاتون کے کپڑے تک پھاڑ دئیے، تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون حاملہ تھی جسے چھت پر گھسیٹنے اور چھت سے نیچے پھینکنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

ڈی پی او عبدالرؤف بابر نے شوہر کی سفاکیت کی ویڈیو وائرل ہونے پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا،دوسری جانب متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس نے درخواست وصول کرنے کے دو دن بعد تک کوئی کارروائی نہیں کی، خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس نے رشوت لیکر ملوث ملزمان کو چھوڑ دیا۔

مزیدخبریں