گھر کے باہر لٹکتی بجلی کی تار کمسن بچےکی جان لے گئی

23 Aug, 2021 | 02:57 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: ملت پارک میں گھر کےباہر لٹکتی بجلی کی تار کمسن بچے کی جان لے گئی ۔پولیس نےجس گھر کےباہر تاریں لٹک رہی تھیں اس کے مالک کےخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  چودہ اگست کی صبح سمن آباد کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، کمسن بچہ اپنی والدہ کے ہمراہ گلی سے گزر رہا تھا کہ گلی میں ہمسائے کےگھرکےباہر لٹکتی تارکوبچےنےپکڑ لیا جس سے بچے کو زور دار جھٹکا لگا اور کرنٹ لگنے سے کمسن بچہ موقع پر دم توڑ گیا ۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہےبچے کووالدہ نےاٹھایا جس کے دوران اسے بھی کرنٹ لگا ۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچے کو کرنٹ لگنے کے بعد سکتے میں چلی گئی جبکہ ہلاک ہونے والے بچے کی بہن نے بھاگ کر جان بچائی ۔ ملت پارک پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں محلے دار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

دوسری جانب   فیروزپورروڈپرگاڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش  آیا جس میں  ڈرائیورمحفوظ رہا۔ پولیس کے مطابق چلڈرن ہسپتال کے قریب کلٹس کار میں  آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس  سے گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی، ٹریفک وارڈنز نے ڈرائیور کو بحفاظت گاڑی سے نکال لیا ۔
 

مزیدخبریں