ویب ڈیسک: غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں دیگر عائمہ کرام کے ہمراہ بیت اللہ شریف کے اندرونی حصے کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیا۔
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں اللہ کے گھر کو غسل دینے کی روح پرور تقریب کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین نے بیت اللہ کا دروزاہ کھول کر کیا عمرہ زائرین بھی بیت اللہ کا دروزاہ کھولنے پر خوشی کا اظہار کرتے رہے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے بیت اللہ شریف کے اندرونی حصے کو غسل دیا ۔
نيابةً عن خادم الحرمين الشريفين، أمير منطقة مكة المكرمة يتشرف بغسل الكعبة المشرفة اليوم. وتخصيص الـ 15 من شهر محرم لغسل #الكعبة_المشرفة
— Reflect ريفليكت (@Reflect_AR) August 23, 2021
On behalf of the Custodian of the Two Holy Mosques, the Emir of Makkah region has the honor to wash the holy Kaaba today. pic.twitter.com/Hyu9m4dJ17
کعبہ شریف کی اندرونی دیواروں کو صاف کیا جس میں امام کعبہ عبدالرحمن السدیس سمیت دیگر آئمہ کرام بھی شریک تھے مسجد الحرام کی انتظامیہ کے مطابق رواں برس غسل کعبہ کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا گیا غسل کعبہ کے لئے عرق گلاب اور آب زم زم استعمال کیا گیا جبکہ خالص عود سے اندرونی حصے کو معطر کیا گیا بیت اللہ شریف کے اندر نوافل بھی ادا کیے گئے۔
An exhibition of all the tools being used to wash the Holy Kaaba ????. pic.twitter.com/7TNzwgHUOU
— Firdous Khan ???????? (@Firdous19492759) August 23, 2021