ماں بیٹی کیساتھ زیادتی کرنیوالے درندے کون؟ تفصیلات سامنے آگئیں

23 Aug, 2021 | 02:49 PM

Arslan Sheikh

عرفان ملک: گرفتار ملزم عمر کمزرو انویسٹی گیشن اور قانون میں سقم کے باعث دونوں بار عدالتوں سے عدم شواہد کی بنا پر رہائی پانے میں کامیاب رہا، عدالت میں چند روز پہلے پیشی دینے کے بعد ماں اور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.

پولیس ریکارڈ کے مطابق چوہنگ میں ماں اور بیٹی کو شاہراہ عام پر زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم عمر کے خلاف پہلا زیادتی کا مقدمہ دو ہزار اٹھارہ میں درج ہوا، پولیس نے ملزم کو چھبیس دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو گرفتار کیا جبکہ انتیس جون دو ہزار انیس کو ملزم کو عدالت سے رہائی ملی۔

ملزم کے خلاف دو ہزار بیس میں دوسرا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ہوا، ملزم عمر کو بائیس اپریل دو ہزار بیس کو لاہور پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ایک بار پھر ناقص تفتیش اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث ملزم سولہ فروری کو عدالت سے رہائی لینے میں کامیاب رہا۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق عدالتی کارروائی میں ملزم کے خلاف دو اگست دو ہزار اکیس کو سمن  جاری کیے گئے تھے اور ملزم عدالت میں پیش ہونے کے بعد گذشتہ رات پھر ماں بیٹی کو شاہراہ پر زیادتی کا نشانہ بنا گیا۔

پولیس نے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے، ملزم منصب کو سندر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم رکشہ ڈرائیور عمر کا ساتھی ہے، دنوں نے ماں بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ 

دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی ماں بیٹی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لے کر سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزیدخبریں