آج زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے

23 Aug, 2021 | 02:13 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: پاکستان کو آئی ایم ایف سے آج دو ارب 77 کروڑ ڈالر قرض مل جائے گا۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ رقم آج پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائے گی جس سے زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق ممبر ملکوں کے لئے آئی ایم ایف کا 650ارب ڈالر کا قرض پروگرام آج سے شروع ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے کورونا سے نمٹنے کے لئے اس پروگرام کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف سربراہ کرسٹینا جارجیا کا کہنا ہے کہ ممبر ممالک اس رقم کو ذمہ داری اور عقل مندی سے عوام کے فائدے کے لئے استعمال کریں۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے آج دو ارب 77 کروڑ ڈالر قرض مل جائے گا۔ یہ رقم آج پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائے گی۔ جس سے زرمبادلہ کے ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے۔

مزیدخبریں