امریکا کے تین غلط اندازے، نیویارک ٹائمز

23 Aug, 2021 | 01:55 PM

 ویب ڈیسک : افغانستان سے انخلا کے امریکی منصوبے کو وقت، ارادے اور بھروسے سے متعلق 3 غلط اندازوں نے تباہ کردیا۔

 امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ امریکیوں کو یہ یقین تھا کہ انہیں وقت میسر ہے جبکہ فوجی کمانڈروں نے افغان افواج کے متعلق غلط اندازہ لگایا اور صدر اشرف غنی پر  ضرورت سے زیادہ اعتماد کیا ۔انخلا سے قبل ایک اعلی سطحی اجلاس میں پیش کیے گئے ایک انٹیلیجنس جائزے میں کہا گیا تھا کہ افغان فورسز طالبان کو ایک سے 2 سال تک روکے رکھ سکتی ہیں۔لیکن کسی نے یہ نہیں سوچا کہ اگر طالبان کابل ایئرپورٹ تک کے راستوں پر قبضہ کر لیتے ہیں تو امریکا کیا کرے گا۔ اخبارنے امریکی صدر اور حکام کے غلط اندازوں کو قابل شرم قراردیا ہے۔ یادرہےانخلا کے سلسلے میں وائٹ ہاؤس حکام کے 50 اجلاس ہوئے ۔ امریکی انٹیلجنس افسروں نے افغان فورسز کی صلاحیت  پر  سوال تو اٹھایا لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ طالبان راستے میں ہیں۔

مزیدخبریں