ویب ڈیسک : مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب گزشتہ شب لندن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپرمریم نواز نے بیٹے اور بہو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئےان کیلئےنیک خواہشات کااظہارکیاجبکہ اس دوران مریم نواز کی بہو عائشہ سیف کابرائیڈل جوڑاموضوعِ بحث بنا رہا، رپورٹس کے مطابق عائشہ سیف نے بھارت کے مقبول و معروف ڈیزائنر 'سبیاساچی' کا تیار کردہ برائیڈل لباس پہنا۔
تصاویر میں عائشہ سیف کو ہلکے گلابی رنگ کے دلکش لہنگے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بھارتی طرزکاجوڑاتھا جبکہ سبیاساچی کے آفیشل انسٹاگرام پر موجود دُلہن کی تصویر میں بھی لڑکی بالکل اسی طرز کا لباس زیب تن کی ہوئی ہے۔بھارتی ویب سائٹ ویڈ می گڈ کے مطابق سبیاساچی کے عروسی لباس کی قیمت کا آغاز تقریباً 3 لاکھ بھارتی روپے سے ہوتا ہے جب کہ کام کی نفاست اور انداز کے مطابق اس قیمت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔دیپیکا پڈوکون کا عروسی لباس تقریباً 12 لاکھ بھارتی روپے کا تھا جسے سبیاساچی نے تیار کیا تھا۔ اس سے قبل بھی بالی وڈ کی دو شیزائیں سبیاساچی کا تیار کردہ لباس اپنی شادی کیلئے منتخب کرچکی ہیں جن میں دیپیکا پڈوکون سمیت گلوکارہ نیہا ککڑ اور اداکارہ انوشکا شرما شامل ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے کا نکاح عائشہ سیف سے لندن میں ہوا۔ تقریب میں نواز شریف، اسحاق ڈار سمیت کئی قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔