(عثمان الیاس) برطانوی ریسرچرز نے بھی شہد کو نزلہ زکام اورکھانسی کے لیے بہترین علاج قرار دے دیا۔
قدرتی طریقہ علاج میں ہی افادیت ہے برطانوی ریسرچز نے اس بات کا ثبوت دیے دیا۔برطانوی ریسرچرز نے شہد کو نزلہ زکام اور کھانسی کےلیے بہترین علاج قرار دے دیا۔ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹکس ادویات کے مضر اثرات ہوتے ہیں جبکہ قدرتی شہد سے علاج میں کوئی نقصان نہیں۔
نئی تحقیق کے مطابق کھانسی اورسردیوں کی دیگربیماریوں کے لیے دیگر ادویات کی نسبت شہد بہترین علاج ہے۔ ریسرچرز نے چودہ تجربات کے بعد نتیجہ اخذ کیا۔ زیادہ تر تجربات بچوں پر کیے گئے۔ ریسرچرز کا کہنا ہے اینٹی بائیوٹکس ادویات مضر اثرات بھی رکھتی ہیں تاہم شہد کے استعمال سے ایسا کچھ نہیں ہوتا۔