(حافظ شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔
ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے پاکستان کے چھٹے جبکہ دنیا کے 93ویں کھلاڑی ہیں ، ظہیر عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میں سو سنچریاں اسکور کرنے والے ایشیا کے واحد بلے باز ہیں۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ظہیر عباس کو ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارک باددیتے ہوئے کہا ہے کہ ظہیرعباس اس اعزاز کے حقدار تھے، ان کا کہناتھا کہ جن لوگوں نے ظہیر عباس کو بیٹنگ کرتے دیکھا ہے وہ یقینی طور پر ان کی بیٹنگ کے سحر میں مبتلا رہے ہوں گے۔