مسافر ہوجائیں ہوشیار، ٹرینوں کے شیڈول میں بڑی تبدیلی

23 Aug, 2020 | 06:51 PM

Arslan Sheikh

( سعید احمد سعید ) کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث ریلوے سسٹم پر مسافر ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر، کراچی سے تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں کے باعث لاہور ریلوے انتظامیہ مختلف ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کر دیا۔

لاہور ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور سے جانے والی قراقرم ایکسپریس شام 3 بجے کی بجائے رات دس بجکر 30 منٹ پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور سے جانے والی پاک بزنس ایکسپریس شام چار بجکر 30 کی بجائے رات 10 بجے، کراچی ایکسپریس رات 8 بجے کی بجائے رات 12 بجے اور شاہ حسین ایکسپریس شام 7 بجے کی بجائے رات 12 بجکر 45 منٹ پر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے شیریں حنا کا کہنا تھا کہ ٹرینوں کی لاہور آمد میں گھنٹوں تاخیر کراچی ڈویژن میں شدید بارشوں کے باعث ہو رہی ہے، موسمی تبدیلی کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت میں تبدیلی کی گئی۔ ٹرین شیڈول میں تبدیلی سے مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت خواہ ہیں۔

مزیدخبریں