سوئی ناردرن کا گیس چوروں کیخلاف آپریشن

23 Aug, 2020 | 05:36 PM

Arslan Sheikh

( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹاسک فورس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے بیس سے زائد گھروں میں گیس چوری پکڑ لی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے جنرل مینجر طیب فیصل کی ہدایت پر پر چیف انجینئر رومان عمر کی نگرانی میں ٹاسک فورس کا ستوکتلہ میں آپریشن کیا جس کے دوران متعدد گھروں میں گیس چوری پکڑی گئی۔ سوئی ناردرن حکام کے مطابق جعلی میٹر لگا کر گیس چوری کی جا رہی تھی، جس کہ وجہ سے کمپنی کو نقصان ہو رہا تھا۔

ٹیموں نے میٹر اتار کر لیبارٹری بھجوا دیا ہے اور لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں ڈی ٹیکشن بل چارج کیا جائیگا جبکہ گیس چوروں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ دوسری جانب سوئی ناردرن کی ٹیم نے ملتان روڈ پر بھی کارروائی کے دوران پندرہ گھروں میں گیس چوری پکڑ لی۔

مزیدخبریں