مرغی کا گوشت مزید سستا کیوں، بڑی وجہ سامنے آگئی

23 Aug, 2020 | 03:50 PM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد)شہرمیں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کی وجہ رسد میں بہتری سے ہے کیونکہ گزشتہ دنوں سے برائلر کی رسد میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے جس سے قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی،زندہ مرغی کی قیمت 104 روپے کلو مقرر ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،زندہ مرغی 2 روپے کمی کے بعد 104 روپے کلو مقرر جبکہ مرغی کا گوشت 3 روپے کمی کے بعد 151 روپے فی کلو مقرر ہوگیا، گزشتہ روز مرغی کےگوشت کی قیمت میں 7روپے فی کلو کمی ہو ئی تھی، اور فارمی انڈے 1 روپے فی درجن مہنگے ہو ئے۔

زندہ مرغی 5 روپے کمی کےبعد 106 روپے جبکہ برائلرگوشت 7 روپےکمی کے بعد قیمت 154 روپے فی کلو تھی،دو روز میں مرغی کےگوشت کی قیمت میں 14 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،شہر میں فارمی انڈوں کی مانگ میں اضافےکے باعث قیمت میں بڑھی ہے، فارمی انڈے 1 روپے فی درجن اضافےکے بعد 118 روپے درجن کے حساب سے دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ مرغی کے گوشت میں کمی کی اہم وجہ برائلر رسد میں بہتری ہے کیونکہ رسد اس قدر بہتر ہوگی قیمت میں کمی کاموجب بنے گی، جمعہ کے روز شہر میں زندہ مرغی 5 روپے کمی کے بعد 111 روپے کلومقرر جبکہ مرغی کا گوشت 7 روپے کمی کے بعد 161 روپے فی کلو تھا۔

مزیدخبریں