سٹی42: عوامی شکایات کے بعد وزراتوں کی مجموعی کارکردگی کا معاملہ، وفاقی حکومت کا تمام وزراتوں کی مجموعی کارکردگی سامنے لانے کا فیصلہ، کارکردگی رپورٹ پاکستان سٹیزن پورٹل ڈیلیوری یونٹ کو تیار کرنے کی ہدایات، سٹیزن پورٹل نے 22 وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی۔
وفاقی حکومت کا تمام وزراتوں کی مجموعی کارکردگی سامنے لانے کا فیصلہ، کارکردگی رپورٹ پاکستان سٹیزن پورٹل ڈیلیوری یونٹ کو تیار کرنے کی ہدایات، سٹیزن پورٹل نے 22 وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی، باقی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کے حوالے سے کام جاری وزیراعظم کی منظور ی کے بعد کارکردگی رپورٹ جاری کی جائے گی۔
دوسرے مرحلے میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزراء کی کارکردگی رپورٹ جاری کی جائے گی، وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، پیشہ ورانہ امور پابندی وقت گورننس کے معاملاتِ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں وزارتوں کے مجموعی فیصلے ان پر عمل درآمد کی شرح شامل ہوگی، وزراتوں نے قوائد و ضوابط اور حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق کام کیا کہ نہیں شامل ہوگی، وزارتوں کی سروس ڈیلیوری عوام کو سہولت فراہم کرنے کے اقدامات بھی شامل ہوں گے۔
وزارتوں کی ملکی ترقی میں حصہ عوامی فلاحی منصوبے اور رینویو رپورٹ میں شامل متعلقہ وزارتوں میں گورننس کورڈنیشن عوامی ردعمل بھی شامل ہو گا وزیراعظم کی منظوری کے بعد کارکردگی رپورٹ جاری کی جائے گی۔