(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، صوبائی دارالحکومت کے مسائل کے حل سے متعلق صوبائی وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی شہر کے مسائل پر غور اور ان کے حل کیلئے لائحہ عمل تجویز کر ےگی، ہر پندرہ روز بعد وزیر اعلیٰ کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بڑھتی ماحولیاتی آلودگی، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات ،صاف پانی کی عدم فراہمی ، پارکنگ کا مسئلہ ،تجارتی علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں ، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ، گداگری، نشے کی بڑھتی لت، خستہ حال سڑکیں اور سڑکوں پر اندھیروں کا راج اور ایسے دیگر مسائل کو حل کرنے کی حکومت نے ٹھان لی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میدان میں آگئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم دیا،وزیراعلیٰ نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ شہر کی سٹریٹ لائٹس بھی بحال کی جائے،پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے مربوط پلاننگ اورٹریفک دباؤ کو مد نظر رکھ کر مینجمنٹ پلان بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ جلوب ٹرفلائی پارک، استنبول چوک کی بیوٹیفکیشن کے لئے پلان بنایا جائے،بند واٹرفلٹریشن پلانٹس کو مرمت کے بعد بحال کیا جائے،لاہور کے مسائل کے پائیدار حل کے لئے وزارتی کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی کا اجلاس ہر 15 دن کے بعد ہو گا،محکمے رپورٹ پیش کرینگے،علاوہ ازیں مختلف محکموں کو سہولتوں کی بہتری کیلئےٹاسک سونپ دیئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صدقے کا گوشت، پرندے بیچنے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی، گداگری کے سدباب کے لئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیاگیا جبکہ میٹرو برج، انڈرپاسز کے قریب نشئیوں کےخلاف آپریشن کا حکم دیا،وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہدھواں اگلتی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
غیرقانونی سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں برداشت نہیں،آوارہ کتوں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا حکم بھی دیا گیا،ہارٹیکلچر کی بحالی کے لئے پلان تیار کیا جائے گا،ڈسپنسریوں میں ڈاکٹروں کی موجودگی یقینی بنائی جائے،کرائم میں کمی کے لئے موثر پلاننگ کی جائے۔
وزیزرعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہناتھا کہ لاہور پنجاب ہی نہیں پاکستان کا دل ہے،لاہور کو پاکستان کا مثالی شہر ہونا چاہیے،لاہور کے معاملات کو دیکھنے کے لئے خود نکلوں گا،لاہور میں شہری سہولتوں کو بہتربنانے کے لئے خصوصی اجلاس کی صدرات وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کی۔