پاکستان میں کورونا کے 586 نئے کیسز، مزید 10 اموات

23 Aug, 2020 | 12:19 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسز کی تعداد صرف 10 ہزار 626 رہ گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن  کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 586 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد2 لاکھ 92 ہزار 174 تک جا پہنچی ہے، فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 626 ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 317 ہو گئی، سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 691، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں 96 ہزار 057، کے پی میں 35602، بلوچستان میں 12473، اسلام آباد میں 15472، آزاد جموں و کشمیر 2241 اور گلگت بلتستان میں 2638 افراد اس مرض سے متاثر ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا سے مزید 10 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6231 ہو گئی، ملک بھر میں اب تک 24 لاکھ 14 ہزار 902  افراد کے ٹیسٹ  کیے جاچکےہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔ 

مزیدخبریں