مریم نواز کا شہزاد اکبر کے بیان پرردعمل

23 Aug, 2020 | 12:03 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)مشیر داخلہ   شہزاد اکبر  کے مریم نواز سے متعلق بیان پر مریم نواز نے ٹویٹ کردیا۔ مریم نواز نے شہزاد اکبر کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا"بہو بیٹیوں کی عزت"۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نےوزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر  بیان پر ٹویٹ کردیا، شہزاد اکبر  کے مریم نواز سے متعلق بیان پر مریم نواز نے   شہزاد اکبر کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا"بہو بیٹیوں کی عزت"۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ مریم نواز کا نام ڈان لیکس سے کیسے نکلا؟ نواز شریف بیرون ملک کیسے گئے؟ان سوالوں پر شہزاد اکبر بولے محکمہ زراعت سے پوچھیں، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو وطن واپس لائیں گے اور شہباز شریف سے بھی جواب طلبی ہوگی۔

شہزادا کبر کا کہناتھا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی فراہم کردہ تفصیلات پر تحفظات ہیں، نوازشریف مجرم ہیں اور انہیں واپس لایا جائے گا، لندن میں علاج تو ایک طرف انہیں تو ایک ٹیکہ بھی نہیں لگا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے گارنٹی دی تھی ان سے بھی پوچھا جائے گا۔

فیٹف پر اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گئے جبکہ شوگر سکینڈل میں جہانگیرترین کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات ہورہی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف جعلسازی سے باہر گئے۔

پریس کانفرنس میں موجود صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہناتھا کہ مریم نواز کی ریلی کی صورت میں نیب دفتر آنا اس ڈرامہ کا مقصد شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی سیاست کا دھڑن تختہ کرنا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان جعلسازی کا ماہر ہے۔  
 

مزیدخبریں