حسن خالد: فیصل ٹاون میں پولیس مقابلہ کےدوران2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، واقعےمیں اہلخانہ سمیت تمام پولیس اہلکارمحفوظ رہے۔ ڈاکوں نےاہلخانہ کو یرغمال بنالیاتھا.
فیصل ٹاؤن کےسی بلاک میں 2 ڈاکو رات گئے منی چینجرحاجی اقبال کےگھر داخل ہوئےاور گن پوائنٹ پراُن کےبیٹےمحمدسلمان سمیت دیگرکویرغمال بنالیا، اس دوران سلمان کی بہن نےوٹس ایپ پر میسج کرکےاپنے باپ حاجی اقبال کو ڈاکووں کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس کو اطلاع ملتےہی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔ اس دوران پولیس نےچاروں اطراف سےڈاکووں کوگھیرلیا، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتارہا۔
ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمدکےمطابق پولیس کی بروقت کارروائی سےگھرمیں موجود دونوں ڈاکوؤں کو مارنےمیں کامیاب ہوئے، فرانزک ٹیموں کے ذریعے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ حاجی محمد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےبتایاکہ پولیس کی بروقت کارروائی اور بہترین حکمت عملی نےان کے اہلخانہ کو بڑےنقصان سےبچالیا۔
پولیس نےتمام شواہد اکھٹےکرنےکے بعد دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹمارٹم کلے لئے مردہ خانےمنتقل کر دیں۔
دوسری جانب قائد اعظم انڈسڑیل اسٹیٹ کےعلاقےمیں پرانی دشمنی پرایک شخص قتل، مقتول کی بیوی زخمی ہوگئی، پولیس نےلاش کوقبضے میں لےکرمقدمہ درج کرلیا۔
موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یوسف فہیم نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی زخمی ہوئی، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، ملزمان جاتے ہوئےمقتول کا موبائل اور نقدی بھی لے گئے، پولیس نےملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔