اہم عہدے پر تعینات پراسیکیوٹر جنرل پنجاب تنخواہوں سے محروم

23 Aug, 2020 | 10:03 AM

Shazia Bashir

ملک اشرف: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عدم دلچسپی یا کوئی اور وجہ ،  اہم عہدے پر تعینات پراسیکیوٹر جنرل پنجاب گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ سے تنخواہوں سے محروم ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون تاریخ تعیناتی سے اب تک تنخواہوں و مرعات سے محروم ہیں ۔
 
ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا عارف کمال نون پانچ جولائی دوہزار انیس کو تعینات ہوئے ، مختلف چیف سیکرٹریز کے زیر صدارت اجلاسوں میں منظوری کے باوجود تنخواہیں نہ مل سکیں ، موجودہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی تنخواہ و مراعاتی پیکج کے لئے تین مختلف اجلاس ہوئے، چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت 20 سیکرٹریز کا بورڈ اجلاس ہوا  جس میں بورڈ ممبران نے پراسیکیوٹر جنرل کی تنخواہ ومراعات کی منظوری دی۔

بورڈ ممبران کی منظوری کے دوران چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر تبدیل ہوگئے ، اس کے بعد چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کی زیر صدارت جلاس میں بھی پراسیکیوٹر جنرل کی تنخواہ و مراعات کی منظوری دی گئی، بورڈ ممبران کی منظوری کے باوجود وزیر اعلی نے پراسیکیوٹر جنرل کی تنخواہ بارے سمری واپس کردی۔

چیف سیکرٹریجواد رفیق کی زیر صدارت بورڈ میٹنگ میں بھی منظوری دی گئی، اجلاسوں میں دس فیصد سالانہ اضافے کے تناسب سے تنخواہ و مراعات بڑھانے کی منظوری دی گئی، ذرائع کے مطابق 2014کےبعد اب 2020 میں بورڈ ممبران نے محکمانہ رولز کے مطابق تنخواہ و مراعات بڑھانے کی منظوری دی۔

بورڈ ممبران کی سفارش کے باوجود وزیراعلیٰ نے پراسیکیوٹر جنرل کی تنخواہ و مراعاتی پیکج منظور نہیں کیا  اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب 14 ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں