رکشہ ڈرائیور کی خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام

23 Aug, 2019 | 09:27 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) مصری شاہ کے علاقے میں خاتون کو زبردستی رکشہ میں لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی، ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی سے خاتون کو بازیاب کراکرحوالہ پولیس کر دیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایک موریہ پل کے قریب رکشہ سے خاتون کی چیخ وپکار سن کر وارڈن آصف نے اس کا تعاقب شروع کیا اور کچھ دور جا کر انہیں روک لیا۔ خاتون نے ٹریفک وارڈن کو بتایا کہ رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے شیرانوالہ گیٹ کے قریب انہیں زبردستی رکشہ میں بٹھا لیا، اس سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی۔

ٹریفک وارڈن آصف نے ون فائیو پر کال کی اور ملزمان کو کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وقاص اور افتخار نامی ملزمان کا تعلق والٹن سے جبکہ خاتون سیالکوٹ کی رہائشی ہے۔

مزیدخبریں