( سٹی 42 ) کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں ڈالر ساٹھ پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر ساٹھ پیسے کمی کے بعد ایک سو ستاون روپے ستر پیسے کی سطح پر آ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کمی کے بعد ایک سو ستاون روپے میں خریدا جبکہ ایک سو اٹھاون روپے میں فروخت کیا گیا۔