سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

23 Aug, 2019 | 06:08 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کو صحت کارڈ جاری کرنے کی ہدایت کر دی، صحت کارڈ سے ملازمین ہسپتالوں میں تقریباً سوا  7لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔   

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر حکومت کا سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ کا اجراء جلد یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کارڈ کے اجراء کے لئے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی سے سرکاری ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولت ملے گی۔ سرکاری ملازمین ہسپتالوں میں تقریباً سوا 7 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے، اس حد کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو زندگی کے ہر طبقے کا احساس ہے، سرکاری ملازمین کا احساس کرتے ہوئے انہیں صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، یہ وہ کام ہیں جو 70 سال میں کسی حکومت نے نہیں کیا۔

مزیدخبریں