ایل ڈی اے کا شکایات کیلئے موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

23 Aug, 2019 | 01:20 PM

Shazia Bashir

در نایاب: ایل ڈی اے کا شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے نیا اصلاحاتی سسٹم رائج کرنے کا فیصلہ، ایل ڈی اے شہریوں کو شکایات کے لئے انصاف ایپ کے نام سے موبائل رسائی دے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے آئی ٹی بیسڈ کمپلینٹ سسٹم میں شہری انصاف ایپ کو موبائل پر اپ لوڈ کرکے شکایات کا بروقت اور فوری اندراج کراسکیں گے، اس سے قبل ایل ڈی اے میں انصاف پورٹل کے زریعے ون ونڈو پر درخواستوں کو اپ لوڈ کرنے کا تجربہ بھی کیا جاچکا ہے۔

 شہری درخواستوں کو بمعہ کاغذات اپ لوڈ کرسکیں گے، شہریوں کو آن لائن جوابات دینے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے، ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر انصاف کاونٹر کے نام سے بھی سہولت شروع کی جارہی ہے۔ میرٹ پر رپورٹ کے لئے متعلقہ افسر کے خلاف شکایات دوسرے افسران کو منتقل کی جائے گی، اس سے قبل شہری کی شکایت متعلقہ افسر اور ڈائریکٹوریٹ کو بھیجی جاتی تھی، ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم نے انصاف ایپ کی تجرباتی ایپلیکشن کا ڈیمو بھی لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انصاف ایپ میں معمولی اصلاحات کے بعد لانچنگ کی جائے گی۔

مزیدخبریں