ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ٹاؤن شپ میں جعلی دودھ  تیا ر کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں  خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاؤن شپ میں جعلی دودھ  بنانے والا  بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، 1 ہزار کلو ملک پاؤڈر،450 کلو میدہ،125  کلو گلوکوز اور 25 کلو سٹرک ایسڈ بھی برآمد کرلیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک پاؤڈر میں میدے اور گلوکوز کی ملاوٹ کر کے جعلی ملک پاؤڈر تیار کیا جا رہا تھا، زائد المیعاد سکمڈ ملک اور پاؤڈر کو دوبارہ معروف برانڈز کی پیکنگ میں سپلائی کیا جا تا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ویجیلینس سیل نے ریکی کر کے رہائشی گھر میں خفیہ لگائے گئے یونٹ کا پتہ لگایا، جعل سازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer