کرپشن کیس، سابق صوبائی وزیر سبطین خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

23 Aug, 2019 | 11:45 AM

Sughra Afzal

(شاہین عتقی) احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر جنگلات وجنگلی حیات سبطین خان اور دیگر تین شریک ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 ستمبرتک توسیع کردی۔

احتساب عدالت میں نیب نے سابق صوبائی وزیر سبطین خان اور دیگر تین ملزمان عبدالستار، محمد اسلم اور امتیاز احمد کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے، عدالتی استفسار پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مرحلے میں ہے، جلد عدالت میں پیش کر دیں گے۔

اس موقع پر سبطین خان  نے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ٹھیکے ان کے دور میں نہیں دیئے گئے۔

عدالت نے سبطین خان اور دیگر ملزمان کی حاضری کےبعد انکے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 ستمبر تک توسیع کر دی، جبکہ نیب کو چالان جلد پیش کرنے کاحکم بھی دیا۔

مزیدخبریں