ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

والڈ سٹی اتھارٹی کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

 والڈ سٹی اتھارٹی کے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) والڈ سٹی اتھارٹی کے ملازمین کی سُنی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملازمین کو مستقل کرنے  کی منظوری دیدی۔

  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملازمین پہلے سے زیادہ لگن اور محنت سے فرائض سرانجام دیں گے، ان میں عدم تحفظ کا احساس ختم ہوگا، والڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھنے سے دیگر شہروں میں تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ یہ اقدام سیاحت کے فروغ کا باعث بنے گا، تاریخی عمارتوں کی بحالی سے شہروں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے شعبہ کو ترقی دینے کیلئے کام کر رہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer