اسرار خان : لاہور میں لوٹ مار کیلئے نوسر بازوں کا نیا طریقہ سامنے آگیا
شالیمار ،نوسر باز نے شہری کی جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال کر لوٹ لیا،واردات 20 اپریل کو شہری حسن شہزاد کے ساتھ ہوئی، مقدمہ درج کر لیا گیا،سٹی 42 نے واردات میں ملوث ملزم کی تصاویر اور کیمرہ فوٹیج حاصل کر لی، ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم شخص نے ایڈریس پوچھا، جیب میں الیکٹرانک ڈیوائس ڈال دی،ملزم نے کہا کہ یہ بم ہے جسے میں ریموٹ کے ذریعے پھاڑ سکتا ہوں،ملزم نے 2 موبائل فون ہتھیا لئے ،موٹر سائیکل پر بیٹھ کر گھر جانے کا بولا،میں نے ملزم کو 2 تولہ زیورات اور 66 ہزار 870 روپے نقدی دی، ملزم واردات کے بعد رفو چکر ہو گیا، انصاف فراہم کیا جائے،
ایس پی سول لائنز نے کہا ایس ایچ او شالیمار کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ، واردات میں ملوث نوسر باز کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،

Stay tuned with 24 News HD Android App
