سٹی42: امریکہ کی چین کے خلاف ٹیرف وار میں نیا موڑ آنے سے ، پاکستان اور دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ہو گئی۔
سونے کی قیمت مین گزشتہ تین روز سے مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔ آج قیمت اچانک گر گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 11700 روپے کی کمی کے ساتھ 352000 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 10,031 روپے کی کمی ہوئی جس سے یہ 301,783 روپے ہوگئی۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں، فی اونس سونے کی قیمت 116 ڈالر کمی کے ساتھ 3338 ڈالر تک پہنچ گئی۔
دریں اثنا، چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا، تولہ 24 قیراط چاندی کی قیمت 16 روپے اضافے کے ساتھ 3,457 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 13 روپے کے اضافے سے 2,963 روپے پر پہنچ گئی۔ چاندی کی عالمی قیمت $0.16 اضافے کے ساتھ $32.93 ہوگئی۔
عالمی منڈی میں آج سونا 184 ڈالر فی اونس سستا ہونے کے نتیجے میں لاہور میں صرافہ بازاروں میں سونا 23 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا۔
لاہور میں 24قیراط فی تولہ سونا 3لاکھ 62 ہزار روپے کا ہوگیا
آج بھی قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث صرافہ بازاروں میں سونے کی خریدوفروخت نہ ہونے کے برابر رہی۔