ٹی42: ویٹیکن سٹی میں بیس ہزار سے زیادہ رومن کیتھولک مسیحی دنیا بھر سے جمع ہو چکے ہیں جو سست روی کے ساتھ آگے بڑھتی طویل قطاروں میں لگ کر سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں رکھے پوپ کے کھلے تابوت کے قریب جا کر ان کے چہرے کا آخری دیدار کر رہے ہیں۔
چیپل میں پوپ کا تابوت پوپ کے آلٹر کے سامنے رکھا گیا ہے۔

کل منگل کے روز سے ہی دنیا بھر سے رومن کیتھولک چرچ کے ایماندار پوپ فرانسس کو آخری خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مسلسل ویٹی کن سٹی پہنچ رہے ہیں۔ اب تک بیس ہزار سے زیادہ عقیدت مند ویٹی کن سٹی پہنچ چکے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ہفتہ کے روز پوپ کے جنازہ کے وقت تک ڈھائی لاکھ عقیدت مند پوپ کا اخردی دیدار کرنے کے لئے دنیا کے مختلف حصوں سے ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا پہنچ گے۔
فوٹو
پوپ فرانسس کا تابوت اب سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں رہے گا جہاں آنے والے دنوں میں عوام ان کو خراج عقیدت پیش کر سکیں گے۔
آج صبح سے دنیا بھر کی میڈیا آؤٹ لیٹس نے، کاسا سانتا مارٹا سے باسیلیکا تک پوپ فرانسس کے تابوت کے جلوس کی لائیو رپورٹنگ کی، پوپ کے کھلے تابوت کا جلوس؛ یہ ان متعدد رسومات میں سے ایک تھا جو پیر کو پوپ فرانسس کی موت کے بعد سے ہو رہی ہیں۔
کارڈینلز پوپ کے تابوت کے ساتھ ساتھ گئے جب دنیا بھر سے ہجوم راستے میں جمع ہو ئے تھے- ان میں سے کچھ کو تالیاں بجاتے ہوئے سنا جا سکتا تھا، دوسروں کو آنسوؤں میں تر چہروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا تھا۔

ہفتہ کو پوپ فرانسس کے جنازے سے پہلے ان کے تابوت کو دیکھنے کے خواہشمندوں کی ایک طویل قطار بن گئی ہے۔ انتظار کرنے والوں میں ایک نوبیاہتا جوڑا لوئس اور میکرینا بھی شامل ہیں جنہوں نے ایک انٹرنیشنل نیوز آؤٹ لیٹ کے نمائندہ کو بتایا کہ وہ پوپ فرانسس سے برکت حاصل کرنے کی امید میں روم گئے تھے، پوپ نے ایسٹر کے اتوار کو پبلک کے سامنے آ کر سب کو برکت دی تھی۔
لوئس نے کہا، ’’میرے خیال میں ہمیں اوپر سے برکت ملی ہے۔


دنیا بھر میں ویٹی کن سٹی کے سفارتخانوں پر ویزا کے لئے اپلائی کرنے والوں کا ہجوم
پوپ فرانسس کے جنازہ میں اب صرف دو دن باقی ہیں، ہفتے کے روز تک ویٹی کن سٹی پہنچ کر پوپ کا آخری دیدار کرنے اور ان کے جنازہ مین شریک ہونے کے خواہشمند رومن یکتھولک مسیحی اپنے اپنے ملک مین ویٹی کن کے سفارتخانوں میں ویزا کے لئے درخواستیں دینے کے لئے جمع ہو رہے ہیں۔
ویٹی کن کے سفارتخانہ سے ویزا کا اجرا کرنے میں غیر معمولی رفتار سے دن رات کام کیا جا رہا ہے۔

