ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی اخراج مقدمہ کے متعلق درخواست پر سماعت ,سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر عدالت کے روبرو پیش، عدالت کو مطمئن نہ کرسکے ,عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کرلیا.
جسٹس فاروق حیدر نے ملزم عثمان سیف کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی ,پولیس افسران ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد ادریس رفیق بھٹی کے ہمراہ پیش ہوئے, جسٹس فاروق حیدر نے سی پی او فیصل آباد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا انویسٹیگیشن ونگ بنانے کا مقصد تو تھا یہ تفتیش میں بہتر طریقے سے کام کرے، ایس پی انویسٹیگیشن اگر روزانہ کی بنیاد پر چالان ڈائری کا جائزہ لے لے تو بہتری آسکتی ہے ، اگر روزانہ کی بنیاد پر جائزہ نہیں لینا تو ایس پی کا کیا فائدہ ؟ سی پی او فیصل آباد نے جواب دیا سر آئندہ شکایت کا موقع نہیں دیں گے، جسٹس فاروق حیدر نے سی پی او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا جس مقصد کے لیے انویسٹیگیشن ونگ بنایا گیا تھا، وہ عملی طور پر تو نظر ہی نہیں آرہا ،اتنے سنگین جرائم کے ملزم ناقص تفتیش کی وجہ سے چھوٹ جاتے ہیں ، لوگوں نے آپ کی ضمنیاں نہیں دیکھنی ، ناقص تفتیش پر لوگ تو باتیں کریں گے کہ ملزمان عدالتوں سے چھوٹ جانتے ہیں ، سی پی او نے دوبارہ جواب دیا جی سر آئندہ ایسا نہیں ہوگا ، کوئی کمی کوتاہی نہیں ہوگی ،جسٹس فاروق حیدر نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی معاونت کے لیے طلب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کئی اور بھی پٹیشن رکھیں ہیں ، سب کو اکھٹا سنیں گے.