کلیم اختر: لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے اپنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نو منتخب لاہور ٹیکس بار کی کابینہ نے ایگزیکٹو کمیٹی میں 20 وکلاء کو شامل کیا،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران تمام تر قانونی معاونت بارے اپنی خدمات دے سکیں گے،ٹیکس گزاروں کودرپیش مسائل بارے آگاہ کرنے کیلئے بھی معاون ثابت ہونگے،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سیلز ٹیکس رجسٹریشن میں حائل رکاوٹیں ختم کریں گے۔
قوانین میں ترامیم کے بعد ٹیکسز کے مسائل بارے بھی تجاویز دے سکے گئے،گوشوارے جمع کروانے میں درپیش مسائل ودیگر اہم مسائل کی طرف توجہ دلائی جائے گی،منتخب کردہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سال 26-2025کیلئے خدمات انجام دیں گے۔
کمیٹی میں شہباز صدیق، اونیب اختر انصاری، اطہر نوید، علی رضا ،محمد یوسف بلال،طیب حسین ،یاسر اکرم قریشی سمیت دیگر وکلاء بھی موجود شا مل تھے۔