حج پالیسی 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

23 Apr, 2025 | 12:20 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : حج پالیسی 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا.

جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے شہری فیصل ارشاد کی درخواست پر سماعت کی ،وفاقی حکومت کیجانب سے اسٹنٹ اٹارنی جنرل زین قاضی نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا اور موقف اختیار کیا کہ حج پالیسی حکومت کا پالیسی معاملہ ہے ، عدالت مداخلت نہیں کرسکتی ، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا ملازم ہے، حکومت موذنین حجاج کے کوٹے میں ان کی درخواست پر غور نہیں کر رہی، حج پالیسی امتیازی ہے اور آئین کے آرٹیکل 25 سے متصادم ہے، حج پالیسی 2024 ٹھیک ہے ، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت حج پالیسی دوہزار پچیس کو کالعدم قرار دے.


 

مزیدخبریں