ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا مشہود احمد  کو الیکشن ٹریبونل سے بھی ریلیف نہ مل سکا

رانا مشہود احمد  کو الیکشن ٹریبونل سے بھی ریلیف نہ مل سکا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : رانا مشہود احمد خان کی پی پی 172 سے ناکامی ، پی ٹی آئی کے مصباح واجد کی کامیابی کا معاملہ ،مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود احمد خان کو الیکشن ٹریبونل سے بھی ریلیف نہ مل سکا ،الیکشن ٹریبونل نے رانا مشہود احمد خان کی انتخابی عذرداری خارج کردی۔

جسٹس سلطان تنویراحمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے ناکام امیدوار صوبائی اسمبلی رانا مشہود احمد خان کی انتخابی عذرداری پر حکم جاری کیا ،ن لیگ کے ناکام امیدواررانامشہوداحمد خان نے مصباح واجد کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی ۔رانامشہوداحمدخان کی جانب سے ایم پی اے مصباح واجد کی بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی ۔ جبکہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے مصباح واجدکے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کیخلاف دلائل دئیے تھے، جن میں کہا تھا کہ رانا مشہود احمد خان کی درخواست ناقابل سماعت ہے ، استدعا ہے کہ اسے خارج کیا جائے۔
 

Ansa Awais

Content Writer