ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ لیبر کی تاریخ میں پہلی بار آن لائن کچہری کا انعقاد 

محکمہ لیبر کی تاریخ میں پہلی بار آن لائن کچہری کا انعقاد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:محکمہ لیبر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا، صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اپنے فیس بک لائیو سیشن میں مزدوروں کی شکایات سنیں۔

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت کا مزدور دوست اقدام پروگرام میں سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی،ڈی جی لیبر کلثوم حی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موقع پر موجود تھے۔

مزدوروں نےلیبرویلفیئر،ورکرزویلفیئر فنڈز سے متعلقہ شکایات درج کروائیں،صوبائی وزیرنےفوری حل طلب شکایات پرموقع پرہی احکامات جاری کئے،متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کےحکام بالاکوموصول ہونیوالی شکایات کافوری حل یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی۔

  صوبائی وزیر لیبر  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آن لائن کچہری کا انعقاد کیاگیا۔

صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھرکا 2 ہفتے بعد آن لائن کچہری کے انعقاد کا اعلان کیا۔