ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج

عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے صوبائی وزیر کے پی سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔

عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer