ملک اشرف : پاک عرب سوسائٹی کے مالک وقار احمد خان کی ضمانت منسوخی کا معاملہ،ملزم نے ٹرائل کورٹ کا ضمانت منسوخی کا شوکاز نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ،جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔
جسٹس فاروق حیدر نےپاک عرب سوسائٹی کے مالک وقاراحمدخان کی درخواست پرسماعت کی، سابق سینیٹر وقاراحمد خان اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے۔ درخواستگزارکی جانب سے فاروق ایچ نائیک اورعلی سبطین فضلی پیش ہوئے۔ جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں کئی قانونی نقاط ہیں، مناسب ہےکہ اس کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔ فاروق ایچ نائیک نےبتایا کہ اسی نوعیت کا ایک اورکیس دو رکنی بنچ میں بھی لگا ہوا۔ جسٹس فاروق حیدرنےدرخواستگزارکےوکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اس دو رکنی بنچ والے اس کیس کا بھی جائزہ لے لیں مناسب ہوگا، چیف جسٹس اس کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیں ۔