ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سکول سربراہان کو داخلوں کا ہدف گرمی کی چھٹیوں سے قبل پورا کرنے کا حکم 

 سکول سربراہان کو داخلوں کا ہدف گرمی کی چھٹیوں سے قبل پورا کرنے کا حکم 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:سرکاری سکولوں میں داخلوں کے اہداف پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا،لاہور کے ایلمنٹری سکولز ہیڈ ٹیچرز کی کارکردگی بارے اجلاس طلب کر لیا گیا۔
گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خزانہ گیٹ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملک امتیاز احمد اعوان نے کی۔
 اجلاس  میں سکول سربراہان کو داخلوں کا اہداف گرمی کی چھٹیوں سے قبل پورا کرنے کا حکم دیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک امتیاز اعوان نے سکول سربراہان کوحکم جاری کیا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈی ای او کینٹ ناصر محمود ڈوگر ،محمد وسیم بٹ ودیگر افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی ڈی ای ملک امتیاز احمد کے مطابق آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لانا اصل چیلنج ہے۔
 اس موقع پر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چرڑ آصف گوہرکوبہترین کام پر تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔