ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

لاہور سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:سورج کی تپش نے شہر کے موسم کو مزید گرما دیا ۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 ماہرین کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔
شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 198 ریکارڈ کی گئی۔لاہورآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔
عسکری ٹین میں  فضائی آلودگی کی شرح 287،سید مراتب علی روڈ پر شرح 281 جبکہ فیز 8 ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح 224ریکارڈ    کی گئی۔

ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں بھی آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ 

گزشتہ روز درجہ حرارت جیکب آباد میں سب سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپورخاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔