فاران یا مین : داتا دربار پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب 3لڑکیوں کو تلاش کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مدرسے کی طالبات اپنی سہیلی کے ساتھ نکلیں اور لاپتہ ہو گئیں،ورثاء نے تلاش کرنے کے بعد تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کروا دیا،ایس ایچ او داتا دربار نے ٹیم کے ہمراہ چند گھنٹوں میں بچیوں کو بحفاظت تلاش کر لیا،مزید تحقیقات کے لئے بچیوں کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی بلال احمد کی جانب سے داتا دربار پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔