ہارٹ فیل کا علاج متعارف، اموات میں 62 فیصد کمی کا امکان

23 Apr, 2025 | 09:13 AM

ویب ڈیسک: برطانوی ہسپتالوں نے ہارٹ فیل کا ایک ایسا علاج متعارف کروا دیا ہے جس سے اموات میں 62 فیصد کمی واقع ہو سکتی ہے، 'گیم چینجر' ٹرائل کی کامیابی کے بعد لایا گیا۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے طریقہ کار کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر مہلک حالت میں مبتلا افراد کئی مہینوں کے بجائے تشخیص کے دو ہفتوں کے اندر دوا لینا شروع کردیں۔

برطانیہ میں تقریباً 10 لاکھ افراد کو عارضہ قلب لاحق ہے جو کہ لاعلاج ہے، لندن کے سینٹ جارج ہسپتال اور سوانسی کے موریسٹن ہسپتال نے ایسے مریضوں کا علاج جدید طریقہ سے شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں