اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ابو الحسنات کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا؟

23 Apr, 2024 | 10:24 PM

سٹی42: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ابولحسنات ذوالقرنین کو اپنے ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

زرائع کے مطابق خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس کو سفارش کردی ، جج ابولحسنات ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کی جائیں ۔جج ابو الحسنات نے چار ماہ پہلےسائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانی تھی۔

سائفرکیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر الزام تھا کہ انہوں نے سات مارچ 2022 کو واشنگٹن ڈی سی سے موصول ہونے والے سائفر کو قومی سلامتی کا خیال کیے بغیر ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا تھا۔

اس الزام کی بنیاد پر 15 اگست 2023 کو عمران خان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا۔

اس کیس کی سماعت کے لیے خصوصی عدالت قائم کی گئی اور وزارتِ قانون کی طرف سے عمران خان کے جیل ٹرائل کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 29 اگست کو پہلی مرتبہ سائفر کیس کی سماعت کی تھی۔

مزیدخبریں