معروف گلوکار تنویر آفریدی کی موسیقار ایم ارشد سے ملاقات

23 Apr, 2024 | 09:13 PM

زین مدنی : معروف گلوکار تنویر آفریدی نے موسیقار ایم ارشد سے ان کی رہائشگاہ اندرون بھاٹی گیٹ جا کر ملاقات کی۔ 

موسیقار ایم ارشد ایک عرصہ سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ تنویر آفریدی نے موسیقار ایم ارشد کی عیادت کی پھول پیش کئے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

تنویر آفریدی نے حکومت سے مطالبہ کیا لیجنڈری موسیقار کا علاج حکومتی سطح پر کرایا جائے اور انہیں امداد بھی دی جائے۔ 

واضح رہے کہ موسیقار ایم ارشد نے ڈھائی سو سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ بیک گراؤنڈ میوزک بھی مکمل کئے ہیں۔ 

مزیدخبریں