ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مزار قائد پر حاضری

23 Apr, 2024 | 08:51 PM

ویب ڈیسک: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مزار قائد پر حاضری, بانی پاکستان  کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔

 تفصیلات کے مطابق 3روزہ دورہ پاکستان پر آئے ایرانی صدر  ابراہیم رئیسی  کی جانب سے مزار قائد پر حاضری دی گئی ہے،گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ بھی معزز مہمان کے ہمراہ تھے ، ایرانی صدر نے مزار قائد پھول رکھے اور قاتحہ پڑھی، سندھ کابینہ کے ارکان بھی ایرانی وفد کے ہمراہ موجود تھے ۔

 مزار قائد پر حاضری کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے، جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ محمد کامران اور صوبائی وزرا؍، شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، جام خان شورو نے ان کا استقبال کیا۔

مزیدخبریں